لاہور (ٹی این ایس) 28 ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب 29 ، اپریل الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہورمیں لاہور آرٹس کونسل( الحمراء ) کے اشتراک سے منعقد ہوگی

 
0
3

لاہور (ٹی این ایس) ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی پیر سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 28 ، ویں ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے اشتراک سے 29 – اپریل 2025ء الحمراء ہال ون شاہراہ قائد اعظم لاہور میں منعقد ہو گی – جس میں زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد اور شخصیات کو اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – پیر سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ وفاقی و صوبائی وزراء مہمانان خصوصی ہونگے – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا – ایوارڈز یافتگان کے ناموں کا اعلان مورخہ 15۔ اپریل 2025ء سے سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیادپر اعلان کیا جائے گا –
شعبہ نشرواشاعت
03238441997