محرم الحرام کے پیش نظر لاہور میں پاک فوج اور رینجرز طلب کر لی گئیں

 
0
570

لاہور، ستمبر 11(ٹی این ایس):لاہور میں پاک فوج اور رینجرز طلب کر لی گئیں، لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کیلئے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

جبکہ لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کیلئے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے ریکوزیشن اسلام آباد بھجوا دی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے تمام حساس اضلاع میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے رینجرز تعینات ہوگی۔

دوسری جانب محرم الحرام کی سیکورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کے لئے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام 12 ستمبر بروز بدھ کو جبکہ یوم عاشور 21 ستمبر کو ہوگی۔