جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو عام عوام تک پہنچانے کا فیصلہ

 
0
357

لاہور ،دسمبر07(ٹی این ایس): پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو عام عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عام عوام تک پہنچانے کے لیے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کا اُردو ترجمہ کروایا جائے گا تاکہ اسے بآسانی پڑھا جا سکے ۔ علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو عالمی اداروں میں بھی بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔