ٹرمپ کا اسرائیل کا دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان ،ْتحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی

 
0
521

اسلام آباد ،دسمبر07(ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف نے امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرا دی۔ پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جمع کرئی گئی تحریک التواء میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی معمول کی کارروائی معطل کرکے یہ معاملہ زیر بحث لایا جائے۔ تحریک میں کہا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان عالمی انصاف کے اصولوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریحاً نفی ہے اور اس سے فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں امن کے باقی ماندہ امکانات کو شدید نقصان پہنچے گا۔