شہباز شریف کی طرف سے ن لیگ کے انتخابی بائیکاٹ  کی خبروں کی سختی سے تردید

 
0
377

خبر  بے اصل اور افواہ ہے، ہم  اپنی کارکردگی اور اہلیت کے بل پرعوام کی عدالت میں اپنا کیس لے کے جارہے ہیں، وہ 25 جولائی  کواصل اور حتمی فیصلہ دیں گے: ٹوئیٹ

لاہور، یکم جولائی (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں  کہا گیا کہ  ن لیگ انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے اس خبر کو بے اصل اور افواہ قرار دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ  ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم  اپنی کارکردگی اور اہلیت کے بل پر پورے اعتماد و یقین کیساتھ عوام کی عدالت میں اپنا کیس لے کے جارہے ہیں اور یہ  عوام ہی ہیں جو 25 جولائی کو اپنے ووٹ سے اصل اور حتمی فیصلہ دیں گے۔