چار ارب کی لاگت سے بنا باب پاکستان کی تعمیر نو کا افتتاح کل ہوگا، سعد رفیق کا اعلان

 
0
681

لاہور، دسمبر 27 (ٹی این ایس): باب پاکستان کی تعمیر نو کی افتتاحی تقریب جمعرات کو لاہور میں منعقد ہوگی۔یہ بات وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے منگل کے روز لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ باب پاکستان کو چار ارب روپے کی لاگت سے دوسال میں مکمل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ یادگار بلاک میں لائبریری، آرٹ گیلری، آڈیٹوریم اور ٹاور بھی تعمیر کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ باب پاکستان لاہور شہر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔