ڈاکٹر شیریں مزاری کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر تنقید

 
0
526

اسلام آباد،21 اپریل (ٹی این ایس )  وزیر اعظم کی کامن ویلتھ اجلاس میں شرکت ،پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن ٹویٹر پر آمنے سامنے۔ ترجمان چیئر مین تحریک انصاف  ڈاکٹر شیریں مزاری کی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پر تنقید  کر تے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے پہلے قوم کی امریکہ کے ائیر پورٹ پر جگ ہنسائی کرائی، وزیر اعظم کامن ویلتھ میں ایک کونے میں دھبک کر رہ گئے، بطور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو احساس ہونا چاہیے وہ عام شخص نہیں ہیں۔ اگر بطور شاہد خاقان عباسی ان کے ساتھ یہ سلوک ہو تو ہمیں فرق نہیں پڑتا  ۔ شاہد خاقان عباسی پاکستانی قوم کی نمائندگی کر رہے ہیں، اگر وزیر داخلہ کی حروف تہجی والی فضول منطق مان لی جائے تو کینیڈا کا وزیر اعظم مودی سے پیچھے کیوں ہے، مسلم لیگ ن پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بہت نیچے لے آئی ہے، شریفوں اور ان کے درباریوں کی ناکام خارجہ پالیسی اور فیل ڈپلومیسی کی وجہ سے پاکستان کو دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے، حکومت کے غیر سنجیدہ رویے کی وجہ سے پاکستانی قوم کا وقار پوری دنیا میں کم ہوا ہے ۔