اسلام آباد اپریل 21(ٹی این ایس)وفاقی پولیس کے مثالی افسران کے نجی ٹارچر سیلوں کا انکشاف،سی آئی اے اسلام آباد میں تعینات ای ایس آئی حیدر علی شاہ نے شہزاد علی نامی شہری کو 21 دن تک نجی ٹارچر سیل میں رکھا، شہری کو 9 مارچ کو دوپہر 3بجے اہل محلہ کی موجودگی میں گھر سے اٹھایا گیا تھا ،تفصیلات کے مطابق حیدر علی شاہ کے اہل خانہ تھانوں اور پولیس افسران کے پاس چکر لگاتے رہے،10 اپریل کو سیشن کورٹ سے مقدمہ اندراج کا حکم لینے کے باوجود افسران کا کئی روز تک کارروائی سے انکار، ایس ایچ او سیکرٹریٹ انسپکٹر عبدالجبار نے آئی جی اسلام آباد کی مداخلت پر عدالتی حکم کے ڈیڑھ ہفتے بعد مقدمہ درج لیا۔ اے ایس آئی حیدر علی شاہ کی مدعی پارٹی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بااثر ملزم کی پشت پناہی اسلام آباد پولیس کے بعض افسران کر رہے ہیں۔