آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد

 
0
2120

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کا آئی جی آفس میں پہلی کھلی کچہری کا انعقاد۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ آئی جی اسلام آباد نے کھلی کچہری میں آنے والے 74 شہریوں کے مسائل سنے۔ محکمہ پولیس کے سابقہ ملازمین نے بھی اپنے مسائل پیش کیے مناسب احکامات جاری کیے آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کربذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی‏ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کھلی کچہری کےانعقاد سے خود احتسابی کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، محمد احسن یونس سروس ڈلیوری اور شہریوں کے مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے، ہر شہری کا مسئلہ یہ سمجھ کر حل کریں جیسے یہ آپ کا اپنا مسئلہ ہے، ہر شہری کو مساوی حقوق حاصل ہیں، تمام درخواستوں پر میرٹ پر فیصلہ کیا جائے گا،