ڈیم کے لئے بھیک مانگنے کا طعنہ دینے والوں کو شرم آنی چاہیے، چیف جسٹس

 
0
461

اسلام آبا د ستمبر 11(ٹی این ایس): چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں انہیں ایسا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔
سپریم کورٹ میں پنجاب کڈنی لیورانسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کی تعمیر قومی مفاد کے لئے ہے ، ہم نے قومی جذبے کے تحت کام شروع کیا لیکن کم ظرف لوگ جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا بھیک مانگنا نہیں، بھیک مانگنے کا الزام لگانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔
سماعت کے دوران ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار نے ڈیم بنانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ جو ڈیم مجھ سے بنوانا ہے اس منصوبے کی دستاویزات دیں، ڈیم کو اصل لاگت سے کم خرچ پر بناؤں گا، جس پر چیف جسٹس کی ٹھیکیدار کو ہدایت کی کہ حساب کتاب لگا کر تحریری طور پر آگاہ کریں۔