اسلام آباد(ٹی این ٰایس) شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

 
0
103

 پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین وسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ۔۔
واضح رہے گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو 15 روز کے لیے نظربند کر دیا گیا تھا۔منگل کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا آرڈر جاری کیا۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 دسمبر کو سائفر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کی تھی۔
عدالت عظمیٰ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت 10، 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منطور کی تھی۔
سائفر کیس میں ضمانتی مچلکے جمع ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو رہا کردیا گیا تاہم رہائی سے پہلے ہی ڈی سی راولپنڈی نے ان کی نظربندی کا حکم جاری کر دیاتھا۔