بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرو لیکن پھر رونا مت، جوابی کاروائی کے لیے وقت اور حملے کا انتخاب ہم کریں گے! حالیہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان کے بیان نے قوم کے حوصلے مزید بلند کر دئیے

 
0
395

اسلام آباد فروری 26 (ٹی این ایس): بھارت کی طرف سےکنٹرول لائن کی خلاف ورزی کرنے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد وزیراعظمعمران خان نے ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا ۔ بھارتی دراندازی کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والا اعلیٰ سطح کا ہنگامی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اس ہنگامی اجلاس میں اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر عسکری حکام ،وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک شریک تھے۔گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھارتی طیاروں کی دراندازی کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔جبکہ وزیر خارجہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ گیا۔ اجلاس میں عسکری قیادت نے شرکا کو کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریوں سے آگاہ کیا جب کہ وزیراعظم کو ائیرڈیفنس کی جانب سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کے لیے جگہ اور وقت کا انتخاب ہم کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کے بعد پاکستانی عوام کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں جس کا اظہار انہوں نے ٹویٹر پر بھی کیا ہے ایک صارف کا کہنا تھا کہ پیارے بھارت اب ہمارے جواب کا انتظار کرو تم نے غلط قوم سے پنگا لے لیا ہے