شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی

 
0
410

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کی نماز جنازہ پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں ادا کر دی گئی، پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، نماز جنازہ میں آر پی او اشفاق احمد خان، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی،سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی،سابقہ سی پی او راولپنڈی اطہر اسماعیل امجد، حساس اداروں کے افسران، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،تیمور خان ڈویژنل ایس پیز اور دیگر سینئر پولیس افسران و اہلکاروں کے علاوہ شہریوں اورصحافی نمائیدگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پولیس
نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید کانسٹیبل خرم شہزاد کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ چونترہ گاؤں سروبہ روانہ کردیا گیا،
شہید کانسٹیبل خرم شہزاددوران ڈیوٹی گزشتہ روز موٹرسائیکل سوارنامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے،جبکہ سب انسپکٹر منظورشہزاد اورکانسٹیبل محمد عمر ہارون فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے،
شہداء کی لازوال قربانیاں محکمہ کیلئے عزت و تکریم کا باعث ہیں، آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان
شہید ہمارے محسن ہیں جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی
دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں، سی پی او. راولپنڈی ساجد کیانی