پنجاب کی وزات داخلہ کا قلمدان کس کو ملے گا،ممکنہ نام سامنے آ گیا

 
0
104

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو پنجاب کا مشیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب کی وزارت داخلہ کے لیے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے نام کی منظوری دی ہے۔ذرائع کاکہنا ہےکہ عمر سرفراز چیمہ کو وزیراعلیٰ کا مشیر برائے داخلہ لگایا جائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کے مستعفی ہونے کے بعد پنجاب میں وزارت داخلہ کا منصب خالی تھا۔ سینئر صحافی حامد میر کے مطابق عمران خان ہاشم ڈوگر سے خوش نہیں تھے اس لیےانہوں نے خود ہاشم ڈوگر سے استعفیٰ لیا تاہم ہاشم ڈوگر نے استعفے کی وجہ ذاتی وجوہات بتائی ہے۔