منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف اور حمزہ کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

 
0
128

اسپشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

عدالت میں سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسرنےگواہوں کے بیانات توڑمروڑکرپیش کرنےکی کوشش کی۔وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 161 کے بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا، تحریری دلائل عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔