راولپنڈی 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کی ہولی فیملی ہسپتال آمد، گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سب انسپکٹر منظور شہزاد اورکانسٹیبل محمد عمر ہارون کی عیادت کی، اس موقعہ پرسابقہ سی پی اواطہر اسماعیل ,ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہراقبال، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اوردیگر سینئر افسران بھی موجود تھے، سی پی اونے زخمی پولیس افسران کی جلد صحتیابی کے لیے دعاکی،نیک خواہشات کا اظہار کیا اورعلاج معالجہ کی رقم فراہم کی، سی پی اوراولپنڈی ساجد کیانی نے زخمی پولیس افسران کے لواحقین سے ملاقات کی اورمکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، سی پی او ساجد کیانی نے پولیس افسران کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت جاری کیں، راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اورفرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی