سی ڈی اے میں اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 18اور 19کے چار افسران کے تقرر و تبادلے

 
0
328

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد ، وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) میں اکھاڑ پچھاڑ ، گریڈ 18اور 19کے چار افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19کے افسر خواجہ ا عزادحسن کو ڈائریکٹر اکائونٹس کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی فنانشل ایڈوائزر ٹو تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ملک محمد اقبال سے ڈی ایف اے ٹو کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ، تقرری کے منتظر گریڈ 19کے ڈائریکٹر میاں طارق لطیف کو ڈائریکٹر اکائونٹس کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔گریڈ 18کے افسر آصف علی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی کے عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ون تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں تقرری کے منتظر گریڈ 18کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر عامر حسین راہو کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریننگ اکیڈمی کا چارج سونپ دیا گیا ہے ۔