پی اے آر سی میں اکھاڑ پچھاڑ جاری ،ڈی جی این اے آر سی شمیم سبطین شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

 
0
396

اسلام آباد 14 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل میں اہم عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری،متعدد افسران کے تبادلوں کے بعد اب ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز(این اے آر سی)انجینئر شمیم سبطین شاہ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
پی اے آر سی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیبلشمنٹ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 کے انجینئر شمیم سبطین شاہ کا ڈائریکٹر جنرل قومی زرعی تحقیقاتی مرکز(این اے آر سی)سے تبادلہ کر کے ڈائریکٹر ورکس پی اے آر سی تعینات کر دیا گیا۔ چیئرمین پی اے آر سی کی منظوری کے بعد گریڈ 20 کے ڈائریکٹر بی سی آئی این اے آر سی صدر الدین صدیقی کا تبادلہ کرتے ہوئے ممبر انچارج پلانٹ اینڈ سائنسز ڈیپارٹمنٹ لگا دیا گیا ہے ۔پی اے آر سی ذرائع کے مطابق گریڈ 20 کے دونوں افسران کے تبادلوں کے بعد اب گریڈ 19 کے افسر کو ڈی جی این اے آر سی لگائے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی اے آر سی ایگروٹیک کمپنی کے سی ای او ڈاکٹرمحمد امجد بھی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ڈاکٹرمحمد امجد نے اپنا استعفی چیئرمین پی اے آر سی کو بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امجد نے اندرونی اختلافات پر عہدے سے استعفیٰ دیا ہے ۔