اسلام آباد، یکم جولائی (تی این ایس): ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور ڈپٹی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد حمزہ شفقت کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری الگ الگ نوٹفکیشنز کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس سے وابستہ گریڈ 19 کے ان دونوں افسران کا تبادلہ کرتے ہوئے مشتاق احمد کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تعیناتی کے لئے ان کی خدمات کو کمیونیکیشن ڈویژن کو ہیش کی جاتی ہیں جبکہ محمد حمزہ شفقت کو ان کی جگہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری ایڈمنسٹرین تعینات کیا جاتا ہے۔















