سجاول: برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کی خاتون رہنماء ایڈووکیٹ قرۃ العین کی طرف سے نواحی گوٹھ گل محمد ملاح میں غریب لاچار خاندانوں میں کپڑے،پمپرز اور خوراک تقسیم

 
0
671

سجاول، یکم جولائی (ٹی این ایس): برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ پاکستان کی خاتون رہنماء ایڈووکیٹ قرۃ العین نے کہاکہ برنی ٹرسٹ سربراہ و سابق وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق انصار برنی کی خصوصی ہدایات پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سینکڑوں میل سفر طئے کر کے ساحلی پٹی کی تحصیل جاتی کے علاقہ کلکہ چھانی اور سجاول کے اندرون علاقہ جات میں آنے کا مقصد صرف غریب بے بس لاچار بھوک و بدحالی کے شکار خاندانوں کی خیر خبر لینا اور انکی مالی امداد کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار اس نے سجاول کے نواحی گوٹھ گل محمد ملاح میں غریب لاچار خاندانوں میں کپڑے،پمپرز اور خوراک تقسیم کہ بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ایک سوال کہ جواب میں اس نے کہاکہ پیٹ گذر کی خاطر اپنی جانیں جوکھے میں ڈال کر روزی روٹی کیلئے سمندر میں مچہلی کے شکار کو جانیوالے غریب ماہی گیروں کو قابض بہارتی فورسز کی جانب سے بندوق کے زور پر پاکستانی پانیوں سے زبردستی یرغمال بناکر سالوں تک ناحق قيد کرکے اذیتیں دینا بیحد ظلم زیادتی سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اس نے کہاکہ بھارتی جیلوں میں بلا جواز سالوں سے قید سلاسل میں اکثر تعداد معصوم بچوں کی ہے اور پیچھے ان ماہی گیروں کے معصوم بچے مائیں بہنیں و بیویاں بھوک بدحالی کا شکار ہوکر بھیک مانگنے پر مجبور بنے ہیں،بھارت کی دہشتگرد حکومت کو ذرہ سا بھی احساس ہوتا تو اس طرح کی حرکت نہیں کرتا اس نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان سمیت عاللم امن سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارہ بھوک و بدحالی کا شکار بنے مچہیروں سمیت غربت کی لکیر تلے دبے بھوک اور افلاس کے شکار خاندانوں کو مزید نشتو نابوت ہونے سے بچایا جائے-یاد رہے کہ برنی انٹرنیشنل ٹرسٹ کی خاتون رہنماء نے ساحلی تحصیل جاتی کہ گوٹھ عیسو بوڑہیو سمیت سجاول کے گوٹھ گل محمد ملاح،ریجمیان،گوٹھ صدیق پارہیڑی،نظام بارن سمیت گردونواح سے تعلق رکھنے والے 200 سو سے زائد غریب لاچار خاندانوں کے گہروں میں پہنچکر ان کے معصوم بچوں خواتین و مردوں میں کپڑے،پمپرز و خوراک تقسیم کرنے کہ ساتھ ساتھ اندرون علاقاجات میں قائم بیسک ہیلتھ سینٹر نودو بارن میں امداد کے طور پر معصوم بچوں اور خواتین کیلئے سیکڑوں کی تعداد میں پمپرز کے پاکیٹ دیئے گئے اس موقع پر متاثرہ افراد و اسپتال عملہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سابقہ وفاقی وزیر انصار برنی کے حق میں دعاوں سمیت برنی ٹرسٹ کی ساراھ-اس موقع پر فیضان،میڈم اقراء،آصف اور جمشید اس کے ساتھ تھے-