آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوی ایشن  کی کال پر اساتذہ کا پريس کلب سجاول کہ آگے تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم

 
0
377

سجاول، یکم جولائی (ٹی این ایس): سجاول مطالبات حل کے لیئے آل سندھ پرائمری ٹیچرس ایسوی ایشن  کی کال پر اساتذہ نے پ ٹ الف رہنماں محمد عمر ميمن،صدر قربان علي ملاح، لطف الله ميمن  و دیگر کی قیادت میں احتجاجی تحریک کا اعلان کرکے پريس کلب سجاول کہ آگے تین روزہ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ کئمپ پر اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے  مطالبات کے حق میں سخت نعریبازی کی ، اس موقع پر پ ٹ الف رہنماوں کا کہنا تھا کہ مطالبات میں  سندھ اسیمبلی میں منظور کیئے گئے NTSٹیسٹ،  سندھ یونیورسٹی پاس، اساتذہ کو ریگیولر کرنے کا نوٹیفکیشن،بایو میٹرک سسٹم،  انکریمینٹ، گروپ انشورنس رٹائرمینٹ ہونے سے ہی دیا جائے اور اسکولز میں اساتذہ کو بنیادی سہولیات شامل ہیں جن کے لیئے سندھ حکومت کو اپیل کرتے ہیں کہ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات منظور کرکے اساتذہ میں چھائی بیچینی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج کے دائرے کو وسیع کیا جائیگا۔