سجاول:يونين کونسل مرزو لغاری کے رہائشیوں کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف احتجاج

 
0
367

سجاول، یکم جولائی (ٹی این ایس): ضلع سجاول کی يونين کونسل مرزو لغاری کے رہائشیوں کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کیخلاف پی پی یوسی چیئرمین محمد حنيف لغاری، اصغر پليپوٹو، اصغر شاه، حاجی رمضان خليفو،کونسلر عبدالواحد خليفو،مٹھو ملاح و دیگر کی قیادت میں سجاول جاتی روڈ پر مولوی اوطاق اسٹاپ پر پرامن احتجاج کرکے مظاہرہ کرکہ نگران حکومت کی عوام دشمن پالیسی و اوگرا کے خلاف سخت نعريبازی کی گئی،اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاکہ نگران حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کر کے غریب سے اس کے جینا کا حق بھی چھیننے کی کوشش کی گئی ہے ملک خداداد پاکستان میں پہلے ہی اتنی مہنگائی ہے کہ عام آدمی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان ہے اور ظالم نگران حکومت نے ایک بار پھر ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں 8 سے 15روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے نہ صرف زراعت کے شعبے سے منسلک کسان پریشان ہیں بلکہ ٹرانسپوٹروں نے بھی کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی چیخ و پکار کس سے کریں جو بھی حکومت آتی ہے سب غصہ غریبوں اور کسانوں پر نکالتی ہے جائیں بھی تو کہاں جائیں اس ملک میں جینے سے تو بہتر ہے موت ہوجائے کیونکہ غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں جبکہ حکومت اقتدار کے مزے لینے میں مصروف ہے جس عوام دشمن فیصلے کا چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ازخود نوٹس لے انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کیا گیا فیصلہ واپس لیکر ملکی عوام میں چھائی بے چینی ختم کی جائے۔