دڑو پولیس کے ہاتھوں مبینہ مقابلے بعد  2بدنام ڈاکو ہتھیار وں سمیت گرفتار

 
0
399

سجاول، یکم جولائی (ٹی این ایس): دڑو پولیس نے مبینہ مقابلے بعد بدنام ڈاکو ہتھیار سمیت گرفتار کرلئے۔ دڑو پولیس کے مطابق دوران گشت SHO دڑو شفیع محمد گولو کو اطلاع ملی کہ کچھ کریمنلز ہتھیاروں سے لیس چانیہ موڑ پر ڈکیتی کے ارادے سے چپھے ہوئے ہیں جس پروہ ٹیم سمیت وقوعہ پر پہنچے تو ملزمان نے ان پر فائر کھول دیا۔ پولیس ٹیم نے حکمت عملی سے اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے ملزمان کو گھیرے میں لیتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ایک ڈاکو اصغر لوٹھیو سے پستول اور گولیاں  جبکہ دوسرے ڈاکو عبداللہ لوٹھیو سے کھاڑی برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے جرم میں استعمال موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ،ملزمان دڑو پولیس کو پہلے ہی کرائم نمبر 8/2010 قلم 353،324،398،401  میں مطلوب تھے۔ دڑو پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ ایس، ایس ،پی سجاول کی طرف سے دڑو پولیس کو شاباش دی۔