بلاول زرداری کراچی میں انتخابی مہم کے بعد آج سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین اورحیدرآباد کا دورہ کریں گے

 
0
884

سجاول، یکم جولائی (ٹی این ایس): پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں انتخابی مہم کے بعد آج پیردوجولائی کو سندھ کے اضلاع ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین اورحیدرآباد کا طوفانی دورہ کریں گے اورمختلف شہروں میں انتخابی ریلیوں جلسوں سے خطاب کریں گے۔بلاول بھٹو زرداری انتخابی مہم کے سلسلہ میں  آج پیرکی صبع گیارہ بجے بلاول ہاوس سے  قافلے کی صورت میں اندرون سندھ کے لیے روانہ ہونگےکراچی اور ٹھٹھہ کے سنگم پر پیپلزپارٹی کی جانب سے ان کا استقبال کیا جائے گا بعد ازاں ٹھٹھہ شہرپہنچنے پران کا پیپلزپارٹی ٹھٹھہ کی جانب سے پرتباک استقبال کیا جائے گا جہاں وہ اپنے اعزازمیں دیے جانے والے استقبالیہ اورانتخابی جلسہ سےخطاب بھی کرینگے۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری ضلع سجاول کے لیے روانہ ہوجائیں گے سجاول شہرپہنچنے پربلاول بھٹو کے قافلے کا بھرپوراستقبال کیا جائے گا سجاول میں استقبالیہ ہجوم سے خطاب کے بعد بلاول بھٹو گولارچی شہرپہنچیں گے اوروہاں سے بدین جائیں گے بدین میں انتخابی جلسہ سے خطاب کے بعد بلاول بھٹو براستہ تلہار ٹنڈومحمد خان حیدرآباد پہنچیں گے اورفتع چوک حیدر آباد میں انتخابی جلسہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ قبل ازیں بلاول بھٹو بدین، تلہار، ٹنڈومحمد خان ، گولارچی شہرمیں بھی انتخابی جلسوں اورریلی کے شرکائ سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 3 جولائی کو منگل کے روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 63 سے نامزد امیدوار شرجیل انعام میمن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں راہوکی، ٹنڈو جام پہنچیں گے چیئرمین بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر راہوکی میں استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں پارٹی چیئرمین کی سندھ میں انتخابی مہم کے آغاز کے موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں ان کے بھرپور استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں حیدرآباد سے میرپور خاص جاتے ہوئے چیئرمین بلاول بھٹو کا جگہ جگہ بھرپوراستقبال کے پروگرامز کوحمتی شکل دے دی گئی ہے بعد ازاں 4 اورپانچ جولائی کو وہ سندھ کے دیگرشہروں میں بھی انتخابی ریلیوں اورپیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔