کراچی، جولائی 02 (ٹی این ایس): اینٹی کرپشن کے ہاتھوں رشوت خوری کے الزام میں گرفتارہونیوالاکلرک جہانزیب خان سینٹرل پولیس ہیڈآفس میں اسٹیبلشمنٹ برانچ کا انچارج بن گیا۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پو لیس ہیڈآفس میں اسٹیبلشمنٹ برانچ کا انچارج جہانزیب خان کے عہدے پر تعیناتی پرسوالات اٹھناشروع ہوگئے ،جہانزیب 2007میں اینٹی کرپشن پولیس کے ہاتھوں جٹ لائن ڈوگراکمپاﺅنڈکے رہائش خالد محمودولد رمضان سے کورنگی کراسنگ کے قریب واقعہ کوئٹہ رنگین ہوٹل پر25ہزارروپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارہواتھااورجہانزیب کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ نمبر62/2007بجرم دفعہ 161 PPC R/W 5(2)Act II 1947درج تھا،اورجہانزیب خان کوجس عہدے پرتعینات کیاگیاہے ،جوکہ گریڈ17کے آفس سپرٹینڈنٹ کی حیثیت رکھتاہے ،اورسپریم کورٹ کی جانب سے او پی ایس پرپوسٹنگ دی گئی ۔مگر آئی جی سندھ امجدجاویدسلیمی کو تاحال سینٹرل پولیس ہیڈآفس میں تعینات جہانزیب کی پوسٹنگ سے لاعلم رکھاگیاہے۔