اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر پولیس  قیادت کے  تبادلے

 
0
342

اسلام آباد، جولائی  02 (ٹی این ایس):  اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر پولیس  کی جونئیر اور درمیانہ درجہ کی سینئیر قیادت میں  تبادلے کئے گئے ہیں۔  ان میں پنجاب پولیس کے پانچ اور سندھ کا ایک افسر بھی ہیں جنکی  نئی تعیناتیاں کی گئیں۔

اس ضمن میں جاری ہونیولے نوٹفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس سے آئے فیصل علی راجا کو ڈی آئی جی آپریشن، ایس ایس پی  عبدالقادر قمر کو اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی مجاہد اکبر کو اے آئی جی اسپیشل برانچ، سکندر حیات کو اے آئی جی جنرل، ایس پی گلفام ناصر کو ایس پی اسپیشل برانچ تعینات کردیاگیا۔ سندھ پولیس سے آئے اے ایس پی حسن جہانگیر کو ایس ڈی پی او آبپارہ سرکل لگادیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے دو سینئر افسران ایس ایس پی ملک مطلوب اور عصمت اللہ جونیجو کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردیا گیا ہے جبکہ کامران عادل کو اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس ہی  کے ایس ایس پی محمد سلیمان کو ایس ایس پی سیکیورٹی ڈویژن، ایس پی  لیاقت نیازی کو ایس پی رورل اسلام آباد، ایس پی حسام بن اقبال کو ایس پی انڈسٹریل ایریا، کیپٹن (ر) عامر نیازی کو ایس پی سٹی، ایس پی احمد اقبال کو ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ، ایس پی سید ذیشان حیدر کو ایس پی صدر زون لگادیا گیا ہے۔

تمام اے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کے زون بھی تبدیل کردیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پولیس افسران کے تبادلوں کی منظوری الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز دیدی تھی۔