صوابی میں افسوسناک واقعہ، ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید، وجہ کیا بنی؟ تفصیل سامنے آ گئی

 
0
229

صوابی 08 جولائی 2020 (ٹی این ایس): صوابی میں تھانہ کالوخان کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

صوابی میں پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا ہے، پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال شہید ہوگئے جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ مقابلے میں نصیر نامی اشتہاری ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او صوابی شاہد محمود کا کہنا ہے کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اشتہاریوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ڈی ایس پی رزڑ کی نماز جنارہ آبائی علاقہ میرزئی میں ادا کر دی گئی اس موقع پر ایس پی سپیشل برانچ مردان ریجن سجاد خان سابقہ ایس ایس پی آپریشنز پشاور ظہور بابر آفریدی ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ اور دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کے علاوہ ہزاروں مقامی افراد نے نماز شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہیڈ ڈی ایس پی علامہ اقبال کو آبائی قبرستان علی خانی بابا میں سپرد خاک کر دیاگیا اس موقع پر پولیس کے جوانوں نے ان کی قبر پر پھول کی چڑھائی اور سلامی دی۔