بنی پولیس کی کاروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، مزاحمت اور گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا ملزم فوری گرفتار، ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد

 
0
329

راولپنڈی اپریل 28 (ٹی این ایس): بنی پولیس کی کاروائی، پولیس پارٹی پر فائرنگ، مزاحمت اور گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل کو زخمی کرنے والا ملزم فوری گرفتار، ملزم سے اسلحہ اور منشیات برآمد، پولیس بنی پولیس نے وائرلیس کال پر مشکوک ہنڈا گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، جو ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی بجائے بھگا دی، گشت پر مامور تھانہ بنی کی موبائل گشت اور بنی چوک ناکے پر موجود اہلکاروں نے گاڑی کا تعاقب کیا، مشکوک گاڑی کے ڈرائیور نے پولیس پارٹی کو گرفتاری دینے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور گاڑی کی ٹکر سے ہیڈ کانسٹیبل انجم سعید کو زخمی کر دیا، پولیس نے ملزم فیضان منیر کو قابو کر کے اس کے قبضہ سے آئس، 2 کلو سے زائد چرس اور پسٹل برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف منشیات اسلحہ اور پولیس مزاحمت کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے، اٹھال گاؤں سے منشیات خرید کر لاتا ہوں جو مختلف علاقوں میں سپلائی کرتا ہوں، ملزم کا انکشاف سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے جوانمردی کے ساتھ ملزم کو گرفتار کرنے پر ایس پی راول اور بنی پولیس کو شاباش