صدر بیرونی پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپونس، نقب زنی کی واردات کر کےبھا گنے والا ملزم گرفتار

 
0
476

راولپنڈی اپریل 28 (ٹی این ایس): صدر بیرونی پولیس کا 15 کی کال پر فوری ریسپونس، نقب زنی کی واردات کر کےبھا گنے والا ملزم گرفتار، دوران کاروائی بدنام زمانہ نقب زن محمد تاج عرف تاجا گرفتار، ایک ساتھی فرار، ملزم کے زیر استعمال گاڑی میں سے نقب زنی کی واردات میں چوری کیا گیا لاکھوں روپے کا انجن آئل برآمد، پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم محمد تاج عرف تاجا نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ملزم نقب زنی کی وارداتوں کے لیے شاپس کو ہدف بناتے تھا۔ پولیس نے ملزم کے زیر استعمال گاڑی اور چوری شدہ انجن آئل کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا، ملزم کے خلاف کاروائی انچارج چوکی رنیال عمر صدیق ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ عمل میں لائی، ملزم سے مزید مفید انکشافات متوقع ہیں، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی ایس آئی عمر صدیق اور پولیس ٹیم کو شاباش۔ ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ ملزم کےانکشاف پر دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا، راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے، سی پی محمد احسن یونس کی ایس پی۔صدر اور صدر بیرونی۔پولیس کو شاباش