تنگوانی کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف تین دنوں کے اندر پانچ مغویوں کو بازیاب کرا لیا

 
0
650

تنگوانی اپریل 28 (ٹی این ایس): تنگوانی کندھ کوٹ پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف تین دنوں کے اندر پانچ مغویوں کو بازیاب کرا لیا پولیس اور ڈاکووں کے مابین وقفے وقفے سے فائرنگ کا بھی تبادلہ جاری پولیس نے دس افراد کو زیر حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔ کندھ کوٹ پولیس نے کچے میں جاری آپریشن میں گزشتہ تین دنوں میں پانچ مغوی جن کو ڈاکو نے اغواء برائے تاؤان کےلیے اغواء کیا تھا پولیس نے مقابلے کے بعد انھیں بازیاب کرا لیا ہے۔ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ انچارج پاسبان گل محمد مہر کی قیادت میں کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت آپریشن کیا جس میں اے پی سی چین بکتر بند گاڑیاں ڈراؤن کیمیرے اور جدید اسلحے کا بھی استعمال کیا گیا پولیس نے کچے کے تمام تر راستے سیل کر دیئے تاہم پولیس کو کچے کے کٹھن راستوں پر دشواریوں کا بھی سامنا ہے جبکہ پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکو کا تعاقب کر رہی ہے ۔ کندھ کوٹ پولیس کی کامیاب حکمت عملی سے ڈاکوں شاھ بیلو اور سندھو دریا کے دوسرے سائٹ کچی میں فرار ہورہے ہیں پولیس نے دس مشکوک افراد کو بھی زیر حراست کرکے ان سے بھی تفتیش شروع کر دیا جبکہ ایس ایس پی سید اسد رضا شاہ کا کہنا ہے کہ ڈاکو کا گھیراؤ تنگ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ امن امان بحال رکھنے اور ڈاکو کو سختی سے کچلنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد باقی تمام مغویوں کو بھی بازیاب کرالیا جائےگا۔