وزیر اعظم عاشق رسول ﷺہیں لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے: وفاقی وزیر اطلاعات

 
0
153

اسلام آباد 18 اپریل 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن ہوا، ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان عاشق رسول ﷺہیں، انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس اور رینجرز کی جانب سے لاہور کے اہم چوک پرکئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشرکرنے کےلیے آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں اور تصادم کے دوران جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔