اسلام آباد 19 اپریل 2021 (ٹی این ایس): تھانہ مارگلہ کی حدود ایف آیٹ کچہری کی پارکنگ سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا گیا اسلحہ ٹیوٹا گاڑی سندھ نمبرW-0747 سے برآمد کیا گیا برآمد کیئے گئے اسلحے میں 5 عدد کلاشنکوف اور 2 عدد رپیٹر گن شامل ہیں، مزکورہ گاڑی سے 3 سے 4 تھیلے زندہ راوند بھی برآمد کیئے گئے، زرائع پولیس نے مزید تفتیش کے لیئے گاڑی کو تھانے منتقل کر دیا، ٹیوٹا گاڑی میں مسلح افراد اسلام آباد ماڈل پراجیکٹ کے سی ای او ملک طاہر اور مرزا نویدکے ساتھ آئے تھے، ملک طاہر، مرزا نوید کے خلاف قبضہ، 302، 109 وغیرہ کی دفعات کے تحت کئی مقدمات درج ہیں، ملک طاہر، مرزا نوید کچہری میں حاضری کے وقت 10 سے 15 افراد کی فوج کے ساتھ آتے ہیں۔