پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ حق مانگنے کے لیے گھی الٹی انگلی سے ہی نکالنا پڑتا ہے

 
0
225

اسلام آباد 19 اپریل 2021 (ٹی این ایس): پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ حق مانگنے کے لیے گھی الٹی انگلی سے ہی نکالنا پڑتا ہے ستر بہتر سالوں میں انصاف نام کی کوئی چیز پاکستان میں نظر نہی آئی ہمیشہ ضرورت مند کو حق چھین کر یا جان دے کر لینا پڑا ہے حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پاکستان سے تحریری طور معادہ کیا کے ہم انشاءاللہ 20 اپریل 2021 تک فرانس کے سفیر کو ملک سے نکال دیں گے اور ان کی اشیاء کا بائیکاٹ بھی کریں گے مگر اس کے برعکس حکومت نے زیادتی کرتے ہوئے علامہ سعد رضوی کو لاہور میں گرفتار کر کے ملک کو انارکی میں دھکیل دیا پکڑ پہلے لیا مقدمہ اگلے دن درج کیا تو حکومت کیوں ہوش کے ناخن لی رہی کے الحمد اللہ سارا پاکستان اپنے نبی کا دیوانہ ہے آپ نبی پاک نے چودہ سو سال پہلے فرما دیا تھا کے میرے پائوں کے نیچے دولت ہے یعنی سعودی عرب میں تیل کا خزانہ اور سرکار نے فرمایا کے بریصغیر سے مجھے میرے چاہنے والوں کی خوشبو آتی ہے تو ہیں عاشکان رسول پاکستان میں جو تمام تاجر لوگ ٹرانسپورٹر وکیل صحافی ڈاکٹر پاکستانی آرمی غرضیکے ہر مسلمان ایک پیچ پر احتجاج کر رہا ہے قومی اسمبلی کے ممبر عمران شاہ نے رو رو کر قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر صاحب کو کہا کے صرف اٹھارہ ارب روپے کے پیچھے آپ نے عاشکان رسول کی جماعت کو کالعدم قرار دے دیا کے وہ نبی پاک کا نام لیتے ہیں چلو ہم سب مل کر اٹھارہ ارب روپے فرانس کے واپس کرتے ہیں آپ ان کے سفیر کو پاکستان سے فارغ کریں مگر اتنی بے حسی کے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سب کچھ ہوتے ہوئے ہاں میں جواب نہی دیا جب کے اسپیکر صاحب اپنے آبکو عاشق رسول کہتے ہیں اسپیکر صاحب آپ اتنے بے اختیار ہیں تو استعفی دے کر گھر چلے جاتے چلو سرکار کے سامنے شرمندہ ہو کر کہتے کے ہا دسول اللہ میں بے اختیار تھا تو سرکار آپ کی اس ادا پر آپ کی شفاعت کر دیتے تو قارئین ایک بات میں آپ لوگوں کے گوشوار کروانا چاہتا ہوں کے کسی بھی چیز کو جتنا دبایا جائے وہ اتنا ہی ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ سین چل رہا ہے شیخ رشید صاحب وزیر داخلہ صبح صبح وڈیو میں آئے اور تحریک لبیک پاکستان کو پریشانی میں تسلیم کرتے ہوئے وڈیو میں کہا کے تحریک لبیک والوں سے ہمارے مزاکرات چل رہے ہیں اور انہوں نے پہلے مزاکرات میں پولیس ملازمین کو چھوڑ دیا ہے اور پولیس نے گرفتار تحریک لبیک کے کارکنان کو رہا کر دیا ہے اور دوسرے مزاکرات سحری کے بعد ہوں گے تو شیخ رشید صاحب یہی مزاکرات آپ نے کرنے تھےتو بڑی بڑی پریس کانفرنس کی بجائے آپ مزاکرات کرتےتو پہلے ہی ہو جانے تھے مگر ایکشن کر کے کیا ملا کروڑوں مسلمانوں کے دل دکھے ہر آنکھ اشک بار ہوئی اور کئی مسمان شہید ہوئے اور کئی پولیس ملازمین شہید ہوئے دونوں طرف کے خاندان کو کیا جواب دیں گے آپ شیخ رشید صاحب ہم سے تو جانور اچھے ہیں کے جنہوں نے آپ کی حیات زندگی میں آپ پر یقین کی حد کر دی ایک دفعہ حضرت محمد مصطفی صل اللہ علہیہ وسلم گزر رہے تھے کے دیکھا کے ایک ہرنی کو کافر نے جال میں پھنسا رکھا ہے تو آپ اس ہرنی کے قریب آئے تو ہرنی بول پڑی کے اللہ کے سچے نبی میرے چھوٹے چھوٹے بچے میرا انتظار کر رہے ہوں گے میں نے ان کو دودھ دینا ہے تو آپ شکاری کو میری ضمانت دے دیں میں بچوں کو دودھ دے کر میں واپس آ جائوں گی تو سرکار نے کہا کے ٹھیک ہے نبی پاک نے کافر کو کہا کے اے شکاری ہرنی کو رہا کر دیں یہ دودھ پلا کر واپس آ جائے گی کافر کہنے لگا کے حضور یہ جانور ہے کب واپس آئے گا تو سرکار نے کہا کے آپ اس کو رہا کر دیں جب تک میں کھڑا ہوں تو شکاری کافر نے کہا کے ٹھیک ہے تو ہرنی کو شکاری نے رہا کر دیا ہرنی چلی گئی اور اپنے بچوں کو دودھ پلا کر تو واپس چل پڑی تو وہ واپس آ رہی تھی تو شکاری ہرنی کو دیکھ کر حیران رہ گیا تو پاس آ کر ہرنی نے اپنی گوڈنیوں کو زمین پر لگا کر حضور کو سلام کیا اور شکریہ ادا کیا کے سرکار آپ نے میری ضمانت دی اسی اثناء میں یہ معجزہ دیکھ کر شکاری کافر سرکار دو عالم سے متاثر ہو کر اس نے بھی کلمہ پڑھ لیا اور ایمان لے آیا یہ وہ ہیں ہمارے نبی جو جانوروں کی بھی ضمانتیں دیتے تھے ہم تو پھر ان کے امتی ہیں کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چییز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں میرا پیغام فکر ہے حکومت پاکستان کو کے ابھی بھی وقت ہے کے فرانس کے سفیر کو جلد ملک سے نکال دیں اور ان کی اشیاء کا بائیکاٹ کر دیں تو امن بھی ہو جائے گا اور آپ نبی پاک کے آگے سر خرو ہو سکیں گے