لاہور ،جنوری 28(ٹی این ایس) :کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کچھ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے ایک گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا گیا تھا جس کے نہ روکنے پراہلکاروں نے فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 19سالہ نوجوان انتظار احمد موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق انتظار احمد کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو بلاوجہ اہلکاروں کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے لیکن جب اس معاملے کو سوشل میڈیا پر اچھالا گیا تو چیف جسٹس نے انتظار احمد پر کمیٹی تشکیل دے دی جس کے بعد اب ایک نئی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتظار کی گاڑی اشارے پر رکتی ہے لیکن بعد میں اس کے گاڑی کو سائیڈ پر لگا کر نوجوان انتظار احمد کو قتل کر دیا جاتا ہے ۔













