نیویارک ،جنوری 28(ٹی این ایس):کانگو میں اقوام متحدہ کے مشن میں خدمات سرانجام دینے والا ایک پاکستانی فوجی حملہ میں شہید ہو گیا جبکہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے حملہ کرنے کے ذمہ دار افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔یو این او کے ترجمان نے بتایا کہ حملہ جمہوریہ کانگو کے جنوبی کیو صوبے میں، 96 کلومیٹر جنوب مغرب میں للمبا کے قریبی علاقہ میں کیا گیا اس حملے سے فوجی کا دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔
انہوں نے متاثرین کے نام یا دیگر تفصیلات جاری نہیں کیں ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل کے ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹرس نے امن مشن کے فوجی کی شہادت کے واقعہ کی مذمت کی ہے جو اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستانی دستے کا رکن تھا۔