قصور،معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سلسلہ رک نہ سکا

 
0
355

قصور ،جنوری 28(ٹی این ایس):قصور میں کمسن اورمعصوم بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔لوگوں نےکوٹ رادھا کشن میں8 سال کی بچی کےساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی،شہریوں نے ملزم کوتشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قصور میں متعدد بچیوں کے ساتھ زیادتی و قتل کے واقعات کے بعد ابھی معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کا سلسلہ جاری ہے۔

آج قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن ایک جنسی درندے نے 8 سال کی بچی کےساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔ شہریوں نے بروقت زیادتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کوپکڑ لیا۔ شہریوں نے مبینہ ملزم کوپکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس کے پہنچنے پرمشتعل مظاہرین نے اہلکاروں پربھی تشدد کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس وین کے شیشے توڑدیے اور مبینہ ملزم کوزخمی حالت میں تھانے منتقل کردیا ہے۔

پولیس نے بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی شروع کردی ہے۔