رانا ثناء اللہ بھتہ خوروں کی سر پرستی کر رہے ہیں ،ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل

 
0
367

لاہور ،جنوری 28(ٹی این ایس):پاکستان مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ بھتہ خوروں کی سرپرستی کر رہے ہیں،اور رانا ثناء اللہ اور عابد شیر علی کے اختلافات بھی کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللہ 10سے 15لاکھ روپے ماہانہ لوگوں سے بھتہ خوری کی مد میں اکھٹا کرتے ہیں جبکہ رانا ثناء اللہ نے بھتہ نہ دینے کے جرم میں منتخب چیئر مین ذوالقرنین حیدر کو گرفتار کروایا جس پر مسلم لیگ اب کھل کر ٹوٹ پھوٹ کا شکار نظر آنے لگی ہے ۔