قصور واقعہ کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے‘ مریم نواز

 
0
370

لاہور جنوری 10(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے قصور میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملزمان کو نہ صرف انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے بلکہ قرار واقعی سزا دی جائے۔