وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی براےسرمایہ کاری اور ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان سے پاک یوکے چیمبر آف کامرس کے صدر امجد خان کی ملاقات ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں منعقد ہوئی۔

 
0
199

لاہور 15 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): امجد خان نے سردار تنویر الیاس خان کو یوکے چیمبر آف کامرس کی طرف سے پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یو کے سے آنے والے سرمایہ کار پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہیں اور بہت جلد پنجاب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے سپیشل اسٹنٹ سرمایہ کاری اور ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ یو کے سے آنے والے سرمایہ کاروں کا پنجاب حکومت گرمجوشی سے استقبال کرے گی اور ان کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی جائے گی۔
انھوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کرونا کے بعد بہت سے بیرونی سرمایہ کار پاکستان خاص کر پنجاب میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے رابطے کر رہے ہیں۔ بہت جلد بلین آف ڈالرز کی سرمایہ کاری پائپ لائن میں ہے۔ اس حوالے سے سرمایہ کاروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
سردار تنویر الیاس خان نے پاک یو کے چیمبر آف کامرس کے صدر امجد خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار جس بھی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انھیں متعلقہ شعبوں کا دورہ کروانے کے ساتھ ساتھ مکمل بریفنگ دی جائے گی۔ان کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ ہر طرع کی معاونت فراہم کرے گا۔ سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیر و سیاحت کے حوالے سے فورٹ منرو جوکہ 6500 فٹ کی بلندی پر واقع ہے میں سرمایہ کاری کرنے کے مواقع موجود ہیں۔اس کے علاوہ کہوٹہ مری ہل سٹیشن میں ہوٹل ،ریسٹورینٹ اور ریزارٹ ،چئیرلفٹ اور فاسٹ کیبل کار کا پوٹینشل موجود ہے ،اس پوٹینشل کے متعلق آنے والے وفد کو ہر طرح سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایسا ماحول چاہتے ہیں جو کہ دنیا میں کسی بھی بین الاقوامی معیار کے مسابقہ ہو اور لوگ پنجاب کی مثال دیں۔اس حوالے سے ہمارے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئ کسر نہیں چھوڑے گی۔
سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ برگزٹ کے بعد پاکستان سے فروٹ ، سبزیاں یوکے کو برآمد کرنے کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے جس سے برطانیہ میں مقیم اورسیز پاکستانی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔انھوں نے کہا کہ کرونا کے دوران فروٹ اور سبزی کی 100 ملین ڈالر کے قریب ایکسپورٹ کی گئ۔
سپیشل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان نے یوکے چیمبر آف کامرس کے صدر امجد خان کا پنجاب میں سرمایہ کاری میں دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اور میرے دروازے سرمایہ کاروں کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور انشاللہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب سے بے روزگاری کا خاتمہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔ اور اس ضمن میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔