آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے‘ بیگم ذکیہ شاہنواز

 
0
334

 

لاہور،دسمبر19(ٹی این ایس) : صوبائی وزیر تحفظ ماحول پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اپنے تمام سٹیک ہولڈرزکے اشتراک سے آلودگی پیدا کرنے والے عوامل کے خلاف جاری اقدامات کو مزید بہتر اور فعال بنایا گیا ہے اس ضمن میں عوامی شعور کے لیے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے لئے آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں میں اپنے ماحول کے تحفظ کا احساس پیدا کیا جارہا ہے اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے بھٹہ ایسوسی ایشن بنائی گئی ہمیں آلودگی کے خاتمے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار یہاں صوبائی وزیر نے محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے سیکرٹریٹ میں جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ پانی اور فضائی آلودگی کوکنٹرول کرنے کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے ۔اس موقع پرسیکرٹری تحفظ ماحول ریٹائرڈ کیپٹن سیف انجم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے بڑے صنعتی شہروں لاہور،فیصل آباد، گوجرانوالہ ،چکوال میںفضائی آلودگی کو ماپنے والے 5 مانیٹرنگ اسٹیشن کام کر رہے ہیں لاہور میں پہلے سے ہی ائیرپوائنٹرموجودہے اس کے علاوہ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے نزدیک بھی اسٹیشن موجود ہے تاکہ مسلسل مانیٹرنگ کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ لیبارٹریاں اپ گریڈ اورفنکشنل ہیں نئی بھرتیاںکی جارہی ہیںتاریخ میں پہلی دفعہ ویسٹ واٹر کی سیمپلنگ کی جارہی ہے اور خلاف ورزیاںکرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔اجلاس میں محکمہ تحفظ ماحول کے تمام ڈائریکٹرز نے اپنے اپنے سیکشنز کی کارکردگی سے متعلق بتایا۔