جعلی اکائونٹس کیس ،انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
286

لاہور اپریل 26 (ٹی این ایس): جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں انور مجید کے بیٹے علی کمال نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔ جمعہ کو دائر درخواست میں وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ سفری پابندیاں لگانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست میں کہاگیا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر میرا تعلق کیس سے جوڑا جارہا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت فریقین کومیرا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔