اسلام آباد: ڈھوک کالا خان کے سامنے سے لاوارث لاش برآمد، شناخت ظاہر کرنے والی کوئی  شئے برآمد نہیں ہوئی

 
0
350

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس):سوہان اسلام آباد ڈھوک کالا خان کے سامنے سے لاوارث لاش ملی ہے، لاش ایک ساٹھ سے ستر سال کے شخص کی جس کے ماتھے اور بوں پہ زخموں کے نشان ہیں۔ مقتول/مرحوم کی جیب سے  صرف 20روپے کا ایک نوٹ نکالا  اوراس کی شناخت ظاہر کرنے والی کوئی  شئے    برآمد نہیں ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیا ہے اسکی شناخت کا تعین کرنے اور ورثاء  کی تلاش کا عمل جاری ہے۔