بارش سے پولیس فاؤنڈیشن کی  خستہ عمارت کی چاردیواری ڈھ گئی،پولیس فاؤنڈیشن اورمنسٹری آف اسٹیٹ فرنٹیرفار افغان ریفوجیزکی مجموعی طورپر گیارہ سے زائدگاڑیاں تباہ

 
0
440

پولیس فاؤنڈیشن کا عملہ  کی واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش

سی ڈی اے نے مذکورہ عمارت کو اڑھائی سال قبل ہی بوسیدہ قراردیکراسے گرانے کے حوالے سے نوٹسزبھی جاری کررکھے تھے

اسلام آباد، اگست 07 (ٹی این ایس):حالیہ بارش کے دوران پولیس فاؤنڈیشن بلڈنگ جی ٹین فور کی چاردیواری گرنے سے اس بلڈنگ میں موجود ایف آئی اے ،پولیس فاؤنڈیشن اورمنسٹری آف اسٹیٹ فرنٹیرفار افغان ریفوجیزکی مجموعی طورپر گیارہ سے زائدگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔تباہ ہونے والی گاڑیوں میں مبینہ طورپرچیف کمشنریٹ فار افغان ریفوجیزکے کمشنر فاروق خان کے زیراستعمال بلٹ پروف ٹیوٹا لینڈکروزر بھی شامل ہے۔گاڑیاں تاحال ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ دوسری طرف پولیس فاؤنڈیشن کا عملہ واقعہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

سی ڈی اے نے مذکورہ عمارت کو اڑھائی سال قبل ہی بوسیدہ قراردیکراسے گرانے کے حوالے سے نوٹسزبھی جاری کررکھے تھے۔ذمہ دار ذرائع کاکہناہے کہ سوموار اورمنگل کی درمیانی شب ہونے والی موسلادار بارش کے دوران رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے پولیس فاؤنڈیشن بلڈنگ واقع جی ٹین فور کی باؤنڈری وال اچانک گرگئی جس کی زد میں آکر انتہائی قیمتی گیارہ سے زائدگاڑیاں تباہ ہوگئیں۔تباہ ہونے والی گاڑیوں میں ایکس 68پراڈو3210،ایکس 68لینڈکروزر3596،ایکس68ڈبل کیبن3520،ویگوڈالا371اسلام آباد نمبر،ایکس 68 بلٹ پروف ٹیوٹالینڈکروزرنمبر5096سمیت دیگرگاڑیاں بھی شامل ہیں۔ذرائع کاکہناہے کہ مذکورہ لینڈکروزر بلٹ پروف گاڑی سابق وزیرجنرل قادربلوچ کے زیراستعمال رہی تھی۔تاہم نون لیگ کی حکومت کے خاتمہ کے بعد سے لے کر تاحال یہ گاڑی اپنے مخصوص پورچ میں کھڑی کی گئی تھی۔