وزیر اعظم عمران خان کی 23سالہ سیاسی جدوجہد ملک میں نئے ادارے تعمیر کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی، ڈاکٹر بابر اعوان

 
0
389

اسلام آباد اپریل 26 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی 23سالہ سیاسی جدوجہد ملک میں نئے ادارے تعمیر کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ آج سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ون بلیٹ ون روڈ منصوبے پر اہم تقریر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب کلیدی تھا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر اس بات کا ضامن ہے کہ سی پیک بھی بنے گا اور اس سے جڑے زونز بھی تعمیر ہوں گے۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی کا سفر شروع ہوا ہے جو جاری رہے گا، وزیر اعظم عمران خان سیاسی جد وجہد کی وجہ سے یہ سال اور اگلے چار سال پاکستان میں نئے ادارے تعمیر کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوں گے۔