معصوم بچی کا اغواء کے بعد زنا اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے‘ بلاول بھٹو زرداری

 
0
336

لاہور جنوری 10(ٹی این ایس) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم بچی کا اغواء کے بعد زنا اور قتل شریفوں کی بادشاہی کے منہ پر طمانچہ ہے، شریف حکمران مسلسل اس طرح کے وحشیانہ واقعات کو نظر انداز کر رہے ہیں۔انہوں نے قصور میں 7سالہ بچی کے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قصور اور شیخوپورہ میں کم بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، صرف ایک سال میں شیخوپورہ میں زیادتی اور قتل کے ایسے 11 واقعات ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران بطور حکمران اپنے فرائض سے مکمل غافل ہیں، بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کیلئے شریف برادران کا برداشت کا رویہ ناقابل قبول ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، صدمے کی اس گھڑی میں تمام متاثر خاندانوں کے ساتھ ہیں۔