لاہور نومبر 12(ٹی این ایس)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف اصل میں پانامہ کے اصل مسئلے کو کنفیوژ کرکے خود کوبچانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں ناکام رہیں گے،حدیبیہ پیپر ز مل کیس میں انصاف ہونا چاہیے بلکہ اس کے ساتھ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کو بھی چلنا چاہیے ،عمران خان کراچی سمیت پورے ملک میں جہاں چاہیں جلسے کریں لیکن کراچی کے عوام انہیں لفٹ نہیں کرائیں گے ، کراچی کے ساتھ ایک عجیب کھیل کھیلا جارہا ہے اور نئی بننے والی جماعتیں عوام کا نہیں بلکہ اپنے مفاد کا سوچ رہی ہیں ،جہانگیر بدر مرحوم کی جدوجہد ،انتھک محنت ،قربانی اور وفاداری ہر سیاسی کارکن کے لئے مشعل راہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر مرحوم کی پہلی برسی کی تقریب میں شرکت کے موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول بھٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے جو آج کے نوجوانوں کے لئے کسی مثال سے کم نہیں ۔
جہانگیر بدر نے اپنی ساری زندگی عوام کی خدمت میں گزاری ۔ قید و بند کی صعوبتیں بھی جہانگیر بدر کے عزل کو تبدیل نہ کرسکیں ۔انہوں نے بھٹو شہید کے مشن کو آگے بڑھایا ۔انہوں نے اپنی پوری زندگی پارٹی نظریے کی پرچار کرتے ہوئے گزاری ۔ان کی اپنی پارٹی اور قیادت سے وفاداری کسی بھی شک و شبہ بالا تر سے رہی ہے۔ جب ہم آج کی پاکستانی سیاست پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں ایسے سیاسی کارکن بہت ہی کم نظر آتے ہیں جو اپنے نظریات پر قائم رہیں اور انہوں نے کبھی اپنی وفاداری پر سودا بازی نہ کی ہو ۔میری نظر میں جہانگیر بدر کا سب سے بڑا کارنامہ وہ یہ ہے کہ کوٹ لکھپت جیل سے لے کر وفاقی وزیر کے عہدے تک اور ایک عام کارکن سے لیڈر بننے تک ان مین کسی بھی قسم کا کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔
جہانگیر بدر نے تھڑوں پربیٹھنے سے بھی عار محسوس نہیں کی بلکہ وہ کارکنوں کے جھرمٹ میں بیٹھنے کو ترجیح دیتے تھے شاہد اس لئے خیبر سے کراچی اوراور بولان سے کشمیر گلگت بلتستان تک وہ جیالوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جہانگیر بدر نے او رکچھ کمایا ہو یا نہیں مگر انہوں نے جو عزت اور احترام کمایا وہ نہ ان کی اولاد اورپارٹی کے سچے جیالے کے لئے ایک میراث کی حیثیت رکھتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ جہانگیر بدر کی جدوجہد ،انتھک محنت ،قربانی اور وفاداری نہ صرف ہم سب کی بلکہ ہر سیاسی کارکن کے لئے مشعل راہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر بدر ایثار اور قربانی کے جذبے اورجہدمسلسل کا نام تھے۔ انہوں نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں کراچی کے ساتھ ایک عجیب سا کھیل کھیلا جارہاہے او ر جو سیاسی پارٹیاں بنی ہیں وہ اپنے مفادا ت کا سوچ رہی نہیں انہیں کراچی کے عوام سے کوئی سروکار نہیں













