حیرانی ہے اتنے بڑے سانحہ پر صوبائی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ریحام خان

 
0
292

ڈیرہ اسما عیل خان نومبر 12( ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پیش آنے والے لڑکی کی بے حرمتی کے انسانیت سوز واقعہ پرخیبر پختونخواہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ حیرانی ہے کہ اتنے بڑے سانحہ پر صوبائی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا، حکومت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو فی الفور معطل کرے۔ہفتہ کو ریحام خان ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے گرہ مٹ میں مظلوم لڑکی کے گھرگئیں اور ان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ریحام خان نے خیبر پختونخوا حکومت کوکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے سانحہ پر صوبائی حکومت نے کوئی نوٹس نہیں لیا۔ انہو ں نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فی الفور متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کرے اور متاثرہ خاند ان کو فوری انصاف فراہم کیاجائے اور ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔