ہنو ئی نومبر 12(ٹی این ایس)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ روس معاہدے سے شام میں بہت سی زندگیاں بچ جائیں گی۔صدر ٹرمپ نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران میری پوٹن کئی بار بات چیت ہوئی ٗہم نے محسوس کیا کہ ایک دوسرے کے بارے میں ہمارے خیالات مثبت ہیں ٗاگرچہ ہم ایک دوسرے کو اچھی طرح نہیں جانتے تھے لیکن ہمارے درمیان اچھا رابطہ تھا۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایشیا پیسفک سربراہ کانفرنس کے موقع پر روسی صدر پوٹن کے ساتھ شام پر ہونے والے معاہدے سے بہت سی زندگیاں بچانے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ معاہدے سے بڑی تعداد میں انسانی جانیں بچائی جا سکیں گی۔