نواز شریف سے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر کی صاحبزادے کے ہمراہ ملاقات 

 
0
412

لاہور دسمبر 23(ٹی این ایس) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے اپنے صاحبزادے فیصل سیف المکوک کھوکھر کے ہمراہ جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور حلقہ پی پی 160 میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور اقتدار میں ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنے والے سیاستدان مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت کم نہیں کر سکے۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کی عدالت میں جائیں گے اور انشا اللہ سر خرو ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پی پی 160سے آئندہ عام انتخابات میں سیف المکوک کھوکھر کی جگہ ان کے صاحبزادے فیصل سیف الملوک کھوکھر انتخاب لڑیں گے اور اس حوالے سے انہیں گرین سگنل بھی دیدیا گیاہے۔