زینب قتل کیس:ملزم عمران کو سخت سیکورٹی میں آج انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

 
0
355

لاہور جنوری 24(ٹی این ایس) زینب سمیت قصور میں 8 بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم عمران کو آج سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں جج شیخ سجاد ملزم عمران کے خلاف مقدمات کی سماعت کریں گے۔اطلاعات کے مطابق پولیس ملزم سے تفتیش سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کرے گی جس کے بعد عمران پر عائد بچیوں سے زیادتی اور قتل کے مقدمات کی باقاعدہ سماعت شروع ہوجائے گی۔دوسری جانب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زینب قتل کیس کی روزانہ سماعت کا حکم دیا ہے ۔بہاولپور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے اطلاع ملی ہے کہ چیف منسٹر نے زینب کیس کے جلد فیصلے کی درخواست کی ہے جس پر میں میڈیا کے ذریعے ہی چیف منسٹر کو پیغام دے رہا ہوں کہ اس کیس کی روزانہ سماعت ہوگی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ججز کو کہہ دیا ہے کہ وہ زینب کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کریں اور جلد از جلد کیس کا فیصلہ کریں۔